ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحان؛ کاروار تعلیمی ضلع میں آج بھٹکل کے 14 سمیت 207 طلبا غیر حاضر

ایس ایس ایل سی امتحان؛ کاروار تعلیمی ضلع میں آج بھٹکل کے 14 سمیت 207 طلبا غیر حاضر

Wed, 27 Mar 2019 18:43:00    S.O. News Service

بھٹکل 27/مارچ (ایس او نیوز) کاروار تعلیمی ضلع میں آج  207 طلبا امتحانات سے غیر حاضر رہے جس میں بھٹکل  کے 14 بچے بھی شامل ہیں۔ آج بدھ کو ایس ایس ایل سی کا   سکینڈ لنگویج کا  پیپر تھا جس کے لئے ضلع بھرسے 9617  بچوں (5002 لڑکوں  اور 4615 لڑکیوں)  کو شریک ہونا تھا، مگر 9410 بچے   (4858 لڑکے  اور 4552لڑکیوں) نے امتحانات میں حاضر ہوئے ، اس طرح جملہ 207 بچے (144 لڑکے اور 63 لڑکیاں)   امتحانات سے غیر حاضر رہیں۔

ڈی ڈی پی آئی (ڈپٹی ڈائرکٹر آف پبلک انسٹرکشن آفس، کاروار) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کاروار سے 109، انکولہ سے 39، کمٹہ سے 30، ہوناور سے 15 اور بھٹکل سے 14 طلبا آج امتحان سے غیر حاضر رہے ہیں۔

ریلیز کے مطابق پورے سکون کے ساتھ بچوں نے امتحان دیا اور ضلع کے کسی بھی تعلقہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

خیال رہے کہ ضلع اُتر کنڑا کو دو تعلیمی حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کاروار تعلیمی ضلع میں کاروار، انکولہ، کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل ہے تو سرسی تعلیمی ضلع میں سرسی، منڈگوڈ، ہلیال، یلاپوراور ڈانڈیلی کے تعلقہ جات آتے ہیں۔

کاروار تعلیمی ضلع کے پانچ تعلقہ جات میں جملہ 38 امتحانی مراکز میں اس وقت ایس ایس ایل سی امتحانات جاری ہیں۔


Share: